وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا سائنسدانوں کیساتھ مشاورتی اجلاس

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا  معروف سائنسدانوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس،اجلاس میں نیشنل سائنس و  ٹیکنالوجی اور انوویشن پالیسی کے مسودے پر شرکا کی رائے لی گئی،یہ پالیسی وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق سائنس و ٹیکنالوجی کو حکومت کے قومی معاشی ایجنڈے کے مرکزی ستون کے طور پر استعمال میں لانے کے لیے 9 سال کے وقفے کے بعد تشکیل دی جارہی ہے۔اجلاس میں ڈاکٹر ہارون احمد، ڈاکٹر عطا الرحمن چیئرمین وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے ایس اینڈ ٹی ، ڈاکٹر عربیلا بھٹو ، ڈاکٹر محمد اشرف سابق وی سی یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد ، ڈاکٹر تصور حیات سیکرٹری جنرل ، پاکستان اکیڈمی آف سائنسز اور ڈاکٹر فضل احمد خالد چیئرمین پنجاب ایچ ای سی نے  اجلاس میں شرکت،وفاقی وزیر نے ماہرین کی جانب سے دی جانی والی مشاورت  اور رائے کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن