نہال بلیدی کی 10 لاکھ روپے مالیتی مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور

 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے ملتان کی کاروباری شخصیت نہال خان بلیدی کی 10 لاکھ روپے مالیتی مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے استفسارکیاکہ درخواست گزار اس وقت کہاں پر ہے اورکیا اس کے خلاف کوئی ریفرنس فائل ہے؟جس پر وکیل درخواست گزار نے بتایاکہ درخواست گزار دبئی میں ہے، اور ان کے خلاف راولپنڈی ملتان اور لاہور میں تین ریفرنس فائل ہیںدرخواست گزار آنا چاہتے ہیں مگر حفاظتی ضمانت چاہتے ہیں،عدالت مذکورہ بالا اقدامات کیساتھ درخواست گزار نہال بلیدی کو احتساب عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی اور کیس کی سماعت 14 جولائی تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن