سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر افسران کی تعیناتی ، وکیل سے دلائل طلب

Jul 13, 2021

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے سی ڈی اے میں ڈیپورٹیشن پر آئے افسران کی تعیناتی کے خلاف درخواست میں شوکازنوٹس اور ایف آئی آر سے متعلق سی ڈی اے وکیل سے دلائل طلب کرلیے۔گذشتہ روز سی ڈی اے افسر ایاز خان کے خلاف شوکاز نوٹس اور ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار ایاز خان کی جانب سے وکیل ریاض حنیف راہی،سی ڈی اے کی جانب سے شعیب شاہین اور حافظ عرفات عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے شوکاز نوٹس اور ایف آئی آر کے خلاف درخواست میں سی ڈی اے وکیل سے دلائل طلب کرتے ہو ئے کیس کی سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں