انصاف کی کرسیوں پر بیٹھنے والو کشمیریوںکی پُکار سنو 

ساری دنیا کو پتہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر مُتنازعہ علاقہ ہے ۔ بھارت اُس میں مسلسل مداخلت اور طاقت کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔انسانوں کی بے مروتی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو منہ چڑہا رہا ہے ۔انصاف کے راستے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے اور وقت کا فرعون بننے کی مسند پر کھڑا ہے شاید وہ فرعون کے انجام سے واقف نہیں ہے یا پھر فرعون جیسا انجام چاہتا ہے ۔جب ظلم حد سے بڑھ جائے اور انسان اور انسانیت کو بھُلا کر شیطانیت پر اُتر آئے تو سمجھو عذاب نازل ہونے والا ہے ۔خد ا جب دھرتی پر ظلم بڑھتا دیکھتا ہے اور ظلم کے خلاف آواز اُٹھانے والے اپنی آواز کو دبا لیں تو اُن پر حاکم بھی ویساہی لگا دیتا ہے ۔انڈیا پر مودی سرکار کا ہونا عذاب الٰہی
 کا اشارہ ہے ۔مودی سرکار طاقت اور ناانصافی کے غرور میں جس طرح کشمیر پر ظلم ڈھا رہا ہے اُن پر مسلسل کرفیو لگا کر زندگی کو مفلوج بنا دیا ہے ۔ اُسکی مثال نہیں ملتی کشمیر یوں کا خون بہا کر عورتوں کی عزت سے کھیل کر کشمیری مسلمانوں کی عبادت گاہوں کی بے حُرمتی کر کے جشن منا رہا ہے ۔اُس کا حسا ب اُسے دینا ہوگا۔ ساری دنیا بھارت کا یہ خونی کھیل دیکھ کر آنکھیں بند کیے ہوئے کیوں بیٹھی ہے ۔یہ بھی ایک سوالیہ نشان ہے کشمیری اپنی آزادی مانگ رہے ہیں اور بدلے میں اُنکو گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔اُن پر ظلم کی داستان لکھی جا رہی ہے۔ بھارت سرکار کشمیر میں 7 لاکھ فوج کا پہرہ لگا ئے کشمیریوں کو گھروں میں قید تو کر سکتا ہے اُن سے اُنکی آزادی کا حق نہیں چھین سکتا ۔کشمیر کا ایک ایک بچہ اپنی آخری سانس تک اور خون کے آخری قطرے تک آزادی کی اس جنگ میں لڑتا رہے گا اور اپنی آزادی کی آواز دنیا کے ہر کونے کونے تک پہنچاتا رہے گا ۔کیونکہ آزادی انکا مقدر اور ذلت و رسوائی بھارت کا نصیب ہے ۔ہاتھوں کی لکیریں تو مٹ سکتی ہیں مگر کشمیر کی آزادی اٹل ہے ۔کشمیر کشمیروں کا ہے ۔یہی کشمیراور پاکستان کی آواز ہے اور یہ آواز دنیا کے ہر اُس انصاف کے پلیٹ فارم پر پہنچانا پاکستان اور اُس کا وزیراعظم عمران خان اپنا فرض سمجھتا ہے ۔اور وہ اپنا فرض بڑی ہمت دلیری اور ایمانداری سے نبھا رہا ہے ۔کشمیر اور کشمیریوں کی آواز بنکر آزادی کی جنگ میں کشمیر کے ہر بچے بوڑھے اور جوان کے ساتھ کھڑا ہے ۔پاکستان کا کشمیر کے بارے میں واضع موقف ہے اُسکی مثال پاکستان کے سیاسی نقشے پر کشمیر کو شامل کرنا اور سُرخ لکیر کھینچ کر دنیا کو پیغام دے رہا ہے ۔کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے ۔اور اس کا حل صرف اور صرف کشمیر کی آزادی ہے ۔بھارت اپنی من مانی اور طاقت سے کشمیر کو اپنے قبضے میں کرنا چاہتا ہے ۔جس کا خواب وہ جاگتی آنکھوں سے دیکھ رہا ہے اور آئے دن کشمیر یوں کے دن اور راتیں بھوک و پیاس اور ظلم میں گزر رہے ہیں اور بھارتی بذدل فوج خالی ہاتھ کشمیریوں پر اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے اور آر ایس ایس الگ اپنی دہشت گردی پھیلا رہی ہے آر ایس ایس کے دہشت گرد انڈین آرمی کی وردی میں ملبوس ہو کر کشمیر میں دہشت پھیلا رہے ہیں ۔اور اُنکو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔اقوام متحدہ کی قرارداد وں کا انکار کرنا دہشت گردی ہے اور یہ دہشت گردبھارت کشمیر میں موت کا کھیل کھیل رہا ہے ۔پاکستان نے اپنا دوٹوک موقف بیان کر دیا ہے ۔پاکستان کشمیر کی آواز پوری دنیا میں پہنچا ئے گا اور اُس وقت تک خاموش نہیں بیٹھے گا جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا کشمیر ہمارا ہے اور اُس کو کوئی آزادی سے نہیں روک سکتا ۔کشمیر کی گلیوں میں محلوں میں بھارتی فوج دندناتی پھر رہی ہے ۔زندگی مفلوج ہو چکی ہے انٹرنٹ سروس بند کر رکھی ہے تاکہ کشمیرکی آواز دنیا تک نا پہنچ سکے زندہ لوگوں کو مردہ کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔خود کو امن پسند اور امن کی بھاشہ بولنے والا یہ بھارت انسانیت کی تذلیل میں پیش پیش ہے ۔خود کو سیتا کا بھگت کہنے والے آج عورت کو بے آبرو کر کے راون کو پیچھے چھوڑ دیتے ہیں ۔ہم پوچھتے ہیںیہ بھارت جو انسانیت کی بات کرتا ہے اور انسانیت سے لا تعلق ہے ۔انصاف کی کرسیوں پر بیٹھے انصاف کا علم ہاتھ میں لیکر خاموش کیوں ہیں ۔اُنکو کشمیر میں درندگی ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی کیا اُنکو کشمیر میںبہتا خون نظر نہیں آ رہا ۔کیا یہی ہے انصاف ۔بھارت کی دہشت گردی پوری دنیا میں نظر آ رہی ہے ۔کبھی کشمیر میں تو کبھی افغانستان میں مگر بے حد افسوس کے کوئی بھارت کو اس دہشت گردی پر انسان کے قتلِ عام میں کچھ نہیں کہ رہا ۔بھارت خطے کو جنگ کی طرف لے جا رہا ہے اور اُس کا یہ جنگی جنون بہت بڑے خطرے کو دعوت دے رہا ہے ۔پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور مسلسل امن کی شمع کو جلائے رکھنے کی کوشش میںہے ۔مگر بھارت اس امن کی شمع کو بجھانے کی کوشش میں ہے ۔اور کشمیر میں ظلم کی داستان لکھے جا رہا ہے پوری کشمیری قوم کونظر بند کئے ہوئے ہے ۔کشمیر کی آزادی کو طاقت سے ظلم اور بربریت سے روکنے کی ناکام کوشش میں دن رات انسانوں کی زندگی سے کھیل رہا ہے ۔ہم انسانوں کی اس تذلیل پر خاموش نہیں بیٹھیں گے اور کشمیر کی آواز پوری دنیا میں پہنچائیں گے اور اُس وقت تک پہنچاتے رہیں گے جب تک بھارت اپنی نا پاک درندہ صفت کو کشمیر کی دھرتی سے واپس نہیں لے جاتا ۔ہم اپیل کرتے ہیں اقوام متحدہ سے کی کشمیر میں طویل ترین کرفیو کو ختم کروائے ۔اور کشمیر کو آزادی کے ساتھ زندہ رہنے کا حق دلوائے اور اس خطے کو جنگ کی طرف جانے سے بچائے ۔دونوں ملکوں کے پاس ایٹمی طاقت ہے اور اگر خدا نخواستہ ایٹمی جنگ ہوتی ہے تو پورے خطے میں اس کے اثرات پڑیں گے ۔کشمیر صرف کشمیریوں کا ہے اور اُنکو انکا حق ملنے تک  وزیراعظم عمران خان پاکستانی فوج اور کشمیرعوام کی آواز بن کر پوری دنیا تک پہنچتی رہے گی ۔اور بھارت کو اس ظلم و بربریت پر سر نگوں ہونا پڑے گا ۔
پاکستان زندہ باد پاکستان پائندہ باد   

ای پیپر دی نیشن