قومی اسمبلی میںملک بھر کے اخبار فروشوں کی آواز بنوں گا: احمد حسین ڈیہڑ 

Jul 13, 2021

ملتان (سماجی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کہا ہے کہ میں قومی اسمبلی کے ایوان میں ملک بھر کے اخبار فروشوں کی آواز بنوں گا  ان خیالات  کا اظہار انہوں نے اخبار فروش یونین ملتان کے صدر ملک اے ڈی بھیں کی خصوصی دعوت پر اخبار فروش یونین ملتان کے دفتر میں تقریب حلف برداری کے موقع پر کیا ملک احمد حسین ڈیہڑ نے مزید کہا کہ مجھے احساس ہے کہ اخباری صنعت کے اس بحران اور کرونا کی اس لہر میں سب سے زیادہ متاثرہ طبقہ اخبار فروش بھائی ہیں جن کے ذرائع آمدنی بے حد متاثر ہوئے ہیں انہوں نے سینئر اخبار فروش رہنما ملک محمد اجمل سے سرپرست اعلیٰ اخبار فروش یونین کا حلف لیا‘ جبکہ اخبار فروش یونین کی طرف سے ملک حاجی شہزاد کو ممبر فیڈریشن آل پاکستان بھی نامزد کیا اس موقع پر انہوں نے اخبار فروش یونین اور نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دی اور مسائل کے حل کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔  انہوں نے اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات جنرل سیکرٹری ٹکا خان عباسی اور معاون خصوصی شیخ صلاح الدین ‘ ممبر فیڈریشن ملک عرفان اتیرا کا شکریہ ادا کیا‘ اس موقع پر اخبار فروش رہنماؤں ملک نواز اتیرا‘ ملک ریاض بھٹی‘ مولانا ظفر علی خان‘ رانا حسن بخش نون‘ ناصر قریشی‘ ملک بلال قمر‘ نوید خان ڈمرہ‘ اقبال شاہ‘ ریاض غوری‘ دانش اتیرا‘ ملک شان اتیرا بھی موجود تھے۔ 

مزیدخبریں