وہاڑی (نامہ نگار) ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں ڈاکٹر اور نرسز پرائیویٹ میڈیکل کمپنیوں کے نمائندوں سے مبینہ طور پر رشوت لے کر میڈیسن لکھنے لگے شہریوں کا وزیر صحت اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں ڈاکٹرز اور سٹاف نرسوں کو میڈیکل کمپنیوں کے نمائندوں کی طرف سے آئے روز پارٹیاں ملنے لگیں ڈاکٹرز و سٹاف نرسیں مریضوں کو مہنگے داموں انجکشن اور میڈیسن خریدنے پر مجبور کرنے لگے پرائیویٹ میڈیکل کمپنیوں کے نمائندوں کی طرف سے پارٹی کی مبینہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر اور سٹاف نرسز چلڈرن وارڈ کے اندر ہی پارٹی کر رہے ہیں جس کے باعث انتہائی حساس وارڈ چلڈرن وارڈ کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وارڈ میں داخل بچوں کے والدین انتظار کر رہے ہیں جبکہ سٹاف نرسز اور ڈاکٹر پارٹی کرنے میں مصروف ہیں بچوں کے والدین اور شہریوں کی طرف سے ڈاکٹراورنرسز کی اس حرکت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ ایم ایس نے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے شہریوں کا سیکرٹری ہیلتھ پنجاب وزیر صحت اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
وہاڑی :ڈاکٹرز کا نجی کمپنیوں سے گٹھ جوڑ،مریضوں کو مہنگی ادویہ لکھ کر دینے لگے
Jul 13, 2021