آزاد کشمیر انتخابات ‘پیپلزپارٹی کلین سویپ کریگی :بیلم حسنین 

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کلین سویپ کریگی ۔نواز لیگ آج کس منہ سے کشمیریوںکے نام پر ووٹ مانگ رہی ہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نواسی کی شادی کی تقریب میں بھارتی وزیراعظم مودی کی شرکت سے کشمیری مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی ۔یہ لوگ صرف اورصرف اقتدار کی جنگ لڑرہے ہیں ۔پی ڈی ایم کو پیپلزپارٹی نے بنایا تھا مگر نوازلیگ نے اس اتحاد کو بھی اپنے سیاسی مقاصد کیلئے ہائی جیک کرلیا ۔ بلاول بھٹو زرداری کے بیانات کشمیری مسلمانوں کے جذبات کے عکاس ہیں۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی ایک جدوجہد ،تحریک اور نظریہ کانام ہے جس نے یحییٰ خان، ایوب خان ، ضیاء الحق ، پرویز مشرف کی آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ اور اب وہ سول ڈکٹیٹر عمران خان کا بھی مقابلہ کررہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن