لاہور (نیوزرپورٹر)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہور میںآج منگل 13 جولائی کو’’ یوم شہدائے کشمیر‘‘ کے موقع پر ساڑھے دس بجے صبح ایک خصوصی نشست منعقد ہو رہی ہے۔اس نشست کی صدارت وائس چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ میاں فاروق الطاف کریں گے جبکہ مہمان خاص سابق جج لاہور ہائیکورٹ جسٹس(ر) نذیر اختر ہوں گے۔ نشست کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔
ایوان کارکنان تحریک پاکستان’’یوم شہدائے کشمیر‘‘ کے موقع پر خصوصی نشست آج ہوگی
Jul 13, 2021