لاہور (نیوزرپورٹر)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں لاہور لرننگ کیمپس‘ گلبرگ‘ لاہور کے طلبا و طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے مدرسہ نعیمیہ نورالقرآن‘ حبیب گنج‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طالبات کی مجموعی 51تھی۔