لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن کچہری نے پولیس اہلکار کو گاڑی سے روندنے والے ملزم حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ملزم پولیس اہلکار کو گاڑی کے ساتھ گھسیٹتا ہوا لے گیا تھا ،دوران تفتیش ملزم نے گاڑی میں اڑھائی کروڑ موجود ہونے کا دعوی بھی کیا تھا،گاڑی مکمل طور پر جل چکی تھی رقم کا کوئی علم نہیں ہے، ملزم فیصل آباد میں واقع ٹیکسٹائل مل کا مالک ہے۔