اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں دونوں ہاتھوں میں پستول لہراتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سے چکری کے ملک سہیل کو گرفتار کر کے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل اور پسٹل برآمد کر لیا گیا۔ ایس پی سٹی رانا وہاب نے بتایا کہ ملزم ملک سہیل اعوان مستقل طور پر ہرنالی چکری روڈ کا رہائشی اور اس وقت فتح جنگ میں کرائے کے مکان میں رہائش پزیر رکشہ ڈرائیور ہے۔ اس کے پستول میں گولی نہیں تھی اس کا فوری طور پر کسی کالعدم تنظیم یا گروپ سے کوئی تعلق بھی ثابت نہیں ہوسکا۔ بظاہر وہ ذہنی طور پرپسماندہ معلوم ہوتا ہے۔ اس نے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے آکر کہا کہ وہ اپنے ملک پر جان قربان کردے گا۔ سیاستدان ملک سے مخلص نہیں۔ ملزم کے خلاف زیر دفعات 341, 506ii, 353,186,188 مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔