اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی حکومت کی طرف سے عید الاضحیٰ پر 3 سرکاری چھٹیاں دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے وفاقی حکومت کی طرف سے 20، 21 اور 22 جولائی کوسرکاری تعطیلات کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے وزارت داخلہ نے وزیراعظم آفس کو 3 چھٹیاں دینے کی سمری بھیجی، ممکنہ طور پر چھٹیاں منگل ، بدھ، جمعرات کو ہوں گی۔
عید الاضحیٰ پر 3 سرکاری چھٹیاں دینے کی تجویز
Jul 13, 2021