اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایف بی آر نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف کونسل کی کارروائی اور ایف بی آر تحقیقات ختم کرنے کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کردی۔ دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے عائد کئے گئے اعتراضات قانون کے مطابق درست نہیں۔ ایف بی آر نے قانون کے مطابق ہی درخواست دائر کی۔ ایف بی آر کے پاس قانون کے مطابق تحقیقات کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کیس کی کارروائی کے دوران جائیدادوں کے خریداری کے ذرائع عدالت کو نہیں بتائے۔ اپیل میں مزید کہا گیا ہے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو ختم کرتے ہوئے درخواست کو پہلی نظر ثانی کے طور پر ڈیل کرتے ہوئے کارروائی کیلئے عدالت کے سامنے مقرر کیا جائے۔
جسٹس فائز کیخلاف درخواست ایف بی آر نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات پر اپیل دائر کر دی
Jul 13, 2021