سٹریم گیس پائپ لائن: پاکستان‘ روس کا پہلا مذاکراتی دور مکمل  

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے پر روس کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا۔ نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبے کو پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن کا نام دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں گیس پائپ لائن  کے شیئر ہولڈنگ معاہدے‘ گیس پائپ لائن کے قطر پر بھی بات چیت ہوئی۔ منصوبے کے تحت کراچی سے لاہور تک گیس پائپ لائن بچھائی جاتی ہے۔ پاکستان منصوبے پر 74 فیصد تک خود سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔ روس وفد کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خارجہ امور اور فیول مارکیٹس جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت اہم ڈی  انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز نے کی۔ سیکرٹری پٹرولیم  بھی موجود تھے۔ مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...