مختلف طبقوں کی شمولیت چوہدری شجاعت پر اعتماد کا اظہار ہے ‘طارق حسن

کراچی (        ) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ اب عوام کو (ق) لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین کیساتھ ملکر جدوجہد کرنے سے ہی ملک ترقی و خوشحالی کی جانب رواں دواں ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کرنیوالے حاتم علی وسترو ایڈوکیٹ اور سابق سینیٹ امیدوار و ٹکٹ ہولڈر محترمہ شاہین نواز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس موقع پر محترمہ شاہین نواز نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان بنانے والی جماعت ہے سندھ کے صدر طارق حسن کی شہرقائد کراچی میں تعمیر و ترقی 2001 تا 2004 نائب سٹی ناظم کی حیثیت سے کارکردگی کسی سے پوشیدہ نہیں ضرورت اس امر کی ہے کراچی مسائل کے حل کیلئے کراچی کی حقیقی ترقی کیلئے وزیراعظم پاکستان عمران خان انکے تجربات سے فائدہ اٹھائیں اس موقع پر حاتم علی وسترو ایڈوکیٹ نے کہا سندھ بھر مسلم لیگ کے پیغام کو پہنچاوں گا اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹیری معیزالحسن. سندھ کے انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ. کراچی کمیٹی کے رکن عبدالقیوم خان. اسپورٹس ونگ سندھ کے صدر سید مشرف علی بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن