نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) موسلا دھار بارش سے، نکاسی آب کا نظام جام ہو گیا، سڑکیں کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا ،تحصیل آفس کے سامنے والی سڑک ،غلہ منڈی، کڑیال روڈ.صدیق ٹھیکیدار روڈ سیمت شہر کی مختلف گلیوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں اور شہر میں نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر اور شہریوں کو پریشانی سے دوچار ہونا پڑا، پانی دو فٹ تک ہونے کی وجہ سے گاڑیاں موٹرسائیکل رکشہ پانی میں پھنس گئے، دوسری جانب بارش شروع ہوتے ہی بجلی کے فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی بند ہوگئی۔.