علی پور (نمائندہ خصوصی) عید الاضحٰی سے قبل ہی اشیائے خوردنوش کی قیمتیں میں ہوشربا اضافہ ٗ حکومت آٹا، چینی، گھی اور سبزیوں کیساتھ مصالحوں کی قیمتیں کنٹرول کرے۔ تحصیل علی پور میں ٹماٹر 90 سے 100 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ پیاز 50 سے 70 روپے اور دھنیہ اور سبزمرچ 240 روپے کلو تک دستیاب ہے۔ادرک 440،لیموں دیسی 150 سے 180 روپیکلو میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ آلو 80 روپے، پھول گوبھی 150،بھنڈی 100 سے 120 روپے کلو میں دستیاب ہے،کریلا 50 روپے اور اروی، ٹینڈے بھی 100روپیکلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ لہسن اور ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں جبکہ انتظامیہ سرکاری قیمتوں پر عملدآمد یقینی بنائے۔