پنجند کینال ڈویژن ورک چارج عملہ فارغ ہونے سے نہریں غیر محفوظ

Jul 13, 2021

رکن پور(خبر نگار)جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بہالپور منتقل ہونے کے بعد سیکرٹری ایریگیشن نے جنوبی پنجاب میں نئے کینال ڈویژن بنائے کچھ کینال ڈویژن میں عملہ تعینات ہوا مگر کچھ ڈویژن تاحال غیر فعال ہیںپنجند کینال ڈویژن غیر فعال ہونے سے یکم جولائی سے نہروں پر تعینات ورک چارج عملہ فارغ کر دیا گیا۔ عملہ فارغ ہونے اور مون سون سیزن شروع ہونے سے نہریں غیر محفوظ ہو گئی ہیں جب تک پنجند کینال ڈویژن کو مکمل طور پر فعال اور عملہ تعینات نہیں کیا جائے گا نہروں پر مسائل اور پانی چوری میں اضافہ ہو جائیگا۔

مزیدخبریں