دھروگی راجگان ، کجلی بھٹیاں کے درمیان سمال ڈیم بنایا جائے ، عوامی مطالبہ 

Jul 13, 2021

ملہال مغلاں (نامہ  نگار)دھروگی راجگان اور کجلی بھٹیاں کے درمیان سمال ڈیم بنایا جائے تا کہ زرعی زمینوں کو پانی مل سکے اور کسان خوشحال ہو مقامی زمین داروں کے ایک گروپ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈیم جہاں زیر سطح پانی کا ذخیرہ بڑھے گا وہیں ڈیم میں مچھلی کی افزائش سے پروٹین بھری خوراک بھی دستیاب ہو گی ڈپٹی کمشنر چکوال محکمہ سمال ڈیم کی اتھارٹی سے مجوزہ ایریا میں سمال ڈیم کی فزیبلٹی رپورٹ مانگیں مجوزہ ڈیم کا کیچ اپ ایریا کئی کلو میٹر پر محیط ہے جہاں سے پانی کا حصول ممکن ہے ۔ 

مزیدخبریں