اٹک کے 35پسماندہ دیہاتوں کو سوئی گیس فراہم کی جائیگی : امین اسلم 

 حضرو(نمائندہ نوائے وقت)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک وقوم کی خاطر ملک لوٹنے والے چوروں کا احتساب شروع کر رکھا ہے پارٹی کے اندر اور باہر غداروں کو منہ کی کھانی پڑیگی وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی تعاون سے ضلع اٹک کے پسماندہ 35دیہاتوں کو سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ضلع بھر کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے حلقہ کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہوں ، ضلع اٹک کے عوام کو غازی بروتھا کی رائلٹی نہ ملنے پر آواز اٹھائی اور وفاقی حکومت نے قربای دینے والے ضلع اٹک کے عوام کو بھی رائلٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو اور پہتی گاں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا جس کا اہتمام محمود خان،ولید خان،مسنہ خان،حاجی عار ف خان،حسیب خان ودیگر نے کیا تھا اس موقع پرملک شمشیر اسلم خان، سابق چیئرمین نزاکت خان،ملک طفیل،ڈاکٹر جاوید خان،ملک اعجاز،منا سرفراز ڈار،محمد نسیم خان،شفاق خان،ثمر عباس،عامر عتیق،وقار خان،باسط مشتاق میر،نزاکت خان ودیگر پارٹی کارکن اور معززین علاقہ موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن