مرمری، یو سی دیول میں پولیس نے منشیات فروشوں کو کھلی چھوٹ دیدی 

Jul 13, 2021

ی (نامہ نگار خصوصی) یونین کونسل دیول میں منشیات فروشی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے ۔ایسے میں اہل علاقہ کے مطابق پولیس کی طرف سے منشیات فروشوں کو کھلی چھٹی  ہے جبکہ ان کے  ایجنٹ گھر گھر  منشیات   علاقے کے  بچوں تک   پہنچا رہے ہیں۔ علاقہ کے لوگوں کے مطابق پولیس صرف اپنی جیب کرم کرنے میں مصروف ہے  جبکہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔ایسے میں عوام کے مطابق منا عرف رتہ بدنامی بدنام زمانہ منشیات فروش جو مفرور بھی ہے آج بھی منشیات کی فرخت کر رہا ہے ،اس طرح  ایک ملزم  قیصر جو چرس او ر دیگر منشیات کی فروخت کے الزام میں کئی  بار جیل بھی جا چکا کھلے عام منشیات فروخت کر رہا ہے ۔ عوام کے مطابق نوجوان نسل بری طرح نشے کے چنگل میں ہے جبکہ پولیس عوام کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار نہیں ۔ اس صورت حال میں نشہ سے متاثرہ افراد اور علاقہ کے عوام کہنا ہے کہ اگر پولیس یوں ہی خاموش تماشائی رہی تو پھرہماری نسلیں تباہ و برباد ہو جائیں گی۔ایسے میں  ایس ایچ و مری سے اپیل کی گئی کہ ان ناسوروں کو ختم کرنے کی بھر پور حکمت عملی کی جائے تاکہ ہمارے نوجوان اس بری لت سے پاک  ہو سکے ۔

مزیدخبریں