اسلام آباد(نیوز رپورٹر)میری سیاسی زندگی کھلی کتاب،کشمیری بھائیوں کو مایوس نہیں کرونگا، الیکشن میں عوام تعلیم یافتہ افراد کو منتخب کریں، میں نے اپنے آپ کو عوامی عدالت میں پیش کردیا ہے، خدمت کا موقع دیا گیا تو کبھی شرمندہ نہیں کروں گا،ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار امیدوار برائے ایل اے44 ویلی 5اور ایل اے 43 ویلی 4، حاجی وقار حسین ڈارنے واہ فیکٹری میں جمیل ڈار اور تصور ڈار کے گھر کشمیری مہاجرین ویلی 5 کے معززین اور ووٹروں سے ملاقات کے دوران کیا۔
میری سیاسی زندگی کھلی کتاب،کشمیری بھائیوں کو مایوس نہیں کرونگا، وقار حسین ڈار
Jul 13, 2021