مری (نامہ نگار خصوصی)مری سے ملحقہ گلیات کے علاقے ریالہ کے ایک انتہائی غریب اور معمر شخص گل داد عباسی نے جو اپنے انتہائی خستہ حال اور خطرناک مکان میں رہائش پزیر ہے حکومت پاکستان اور مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کرتے ہوے کہا ہے کہ وہ گزشتہ دو سال سے اپنی جان پر کھیلتے ہوے انتہائی مکان خستہ حالت مکان میں رہائش پزیر ہے جہاں کسی بھی وقت کوئی حاثہ رونماء ہو سکتا ہے۔ایسے میں اس کے پاس کوئی بھی متبادل سر چھپانے کیلئے چھت میسر نہیں ہے۔اس نے حکومت پاکستان اور مخیر حضرات سے مالی معاونت کر نے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ بڑھاپے کی عمر میں کمزوری کی وجہ سے وہ کام کاج نہیں کر سکتا۔
بزرگ شہری کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور، مالی معاونت کی اپیل
Jul 13, 2021