بیول (نامہ نگار)بیول اور گردونواح میں جرائم کی روک تھام کے لیے ڈی ایس پی گوجرخان ملک رفاقت کی خصوصی ہدیات پر ایس ایچ او تھانہ گوجرخان مرزا شکیل اور چوکی قاضیاں انچارج سب انسپکٹر خداداد نے بیول شہر میں غیر مقامی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اپریشن شروع کر دیا اس دوران کرایہ داروں اور مالکان کو چوبیس گھنٹے کا وقت بھی دیا گیاکہ وہ تھانہ گوجرخان میں انٹری کروائیں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ سرچ اپریشن کے دوران تمام غیر مقامی افراد کا ڈیٹا بھی اگٹھا کیا گیا تاکہ ان میں کوئی جرائم پیشہ افراد رہائش پذیر ہیں تو انکی گرفتاری فوری عمل میں لائی جائے اسکے علاوہ پولیس نے بیول شہر میں پکٹ لگا کر مشکوک افراد کی چیکنگ بھی شروع کر دی ہے تاکہ جرائم کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکے۔