کشمیر کے عوام باشعور ،فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں سنائیں گے:ناصر کمال

کبیروالا(نامہ نگار ) کشمیر کے عوام ’’باشعور ‘‘ ہیں ،الیکشن میں’’اپنا فیصلہ ‘‘ تحریک انصاف کے حق میں سنائیں گے،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) والے اپنی متوقع شکست سے خوف زدہ ہیں ،اس لئے الیکشن ڈے سے قبل ہی ’’دھاندلی ‘‘ ہونے کاشور مچا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف تحصیل کبیروالا کے صدر مخدوم سید ناصرکمال شاہ اور سٹی صدر کبیروالا چوہدری سعید اقبال گل نے کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہونیوالے انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ،کشمیری عوام ’’نریندر مودی ‘‘ کے ساتھ محبت کی پینگیںبڑھانے والوں کو مسترد کرنے کا عزم کئے ہوئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن