دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 13جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد18کروڑ72لاکھ38ہزار474ہوگئی۔امریکہ3کروڑ38لاکھ86ہزار713 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ8لاکھ 74ہزار376مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 1کروڑ91لاکھ 6ہزار971 مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 58لاکھ75ہزار987، روس میں 57لاکھ38ہزار، ترکی میں 54 لاکھ65ہزار94 اور برطانیہ میں 51لاکھ73ہزار972 تک پہنچ گئی ہے۔ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 46لاکھ62ہزار937 اور کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 45لاکھ30ہزار610 تک پہنچ گئی ہے۔