عمران خان کشمیرکے جرات مند سفیر ہیں: وزیر اعلی پنجاب

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عمران خان کشمیرکے جرات مند سفیر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر فورم پر کشمیرکا مقدمہ لڑا ہے، تنازعہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔

یوم شہدائے کشمیر پر پیغام میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ 13 جولائی 1931 کو شہید کیے جانے والے کشمیر موذنوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، کشمیری موذنوں کو شہید کر کے ڈوگرہ راج نے بدترین فسطائیت کا مظاہرہ کیا۔

وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہا ہے کہ اپوزیشن والے انتخابی مہم کے دوران بھی کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ مسئلہ کشمیر پر سیاست چمکانے والے قومی مفادات کو یکسر نظر انداز کئے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے کشمیر پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا سنگ دلی اور بے حسی ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود آج بھی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ یومِ شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف کشمیریوں کی لازوال جدوجہد، زبردست مزاحمت اور بے مثال قربانیوں کی ایک تاریخ ہے۔بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کے دلوں میں جذبہ حریت کو دبا نہیں سکے۔

ای پیپر دی نیشن