وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج دوشنبے میں افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر کیساتھ ملاقات میں ان پر واضح کیا کہ منفی بیانات سے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو جھٹلایا نہیں جا سکتا، الزام تراشی کسی فریق یا خطے کے میں مفاد میں نہیں ہے۔
تفصیل کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دوشنبے میں ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر افغان ہم منصب کیساتھ ملاقات ہوئی جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
شاہ محمود قریشی نے افغانی ہم منصب کو پاکستان کی جانب سے متحدہ اور پر امن افغانستان کی مستقل حمایت کا یقین دلایا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں شدت پسندی میں اضافے کا رجحان اور قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع باعثِ تشویش ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان پرتشدد کارروائیوں میں کمی لانے اور جنگ بندی کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
Pakistan and Afghanistan’s destinies are inter-twined. We believe working together will help us realise stronger regional connectivity and greater people-centric linkages. I look forward to receiving @MHaneefAtmar in Islamabad to continue our collective efforts. ???????? ???????? pic.twitter.com/5xoKA4u9JX
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) July 13, 2021