لاہور(سٹی رپورٹر)” زندگی آپ کی ہے ، اس کی حفاظت بھی آپ نے کرنی ہے“کے موضوع پر یورپی یونین اور پاکستان پریس فاونڈیشن کی جانب سے مقامی ہوٹل میں سیفٹی اور سیکیورٹی کے حوالے سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بلاگرز اور ہیومن رائٹ ڈیفنڈرز کو فیلڈ ورک کے دوران آنے والی مشکلات سے نمٹنے اور اپنی سیفٹی کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کی بہتری کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی۔
مقامی ہوٹل میں سیفٹی اور سیکیورٹی کے حوالے سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقادمیں بلاگرز اور ہیومن رائٹ ڈیفنڈرز نے شرکت کی۔تین روزہ ورکشاپ میں ان کو رپورٹنگ تھریٹس ، فیلڈ میں مشکلات اور حالات سے نمٹنا اپنی حفاظت ، سمیت فرسٹ ایڈ کی بھی ٹریننگ بھی دی گئی۔ انٹر نیشنل ٹرینر سید طاہر محمود نے ورکشاپ کے شرکاءکو مشکل حالات میں اپنی سیفٹی اور سیکیورٹی اور ذہنی صحت کو مد نظر رکھ سکیں جبکہ ڈیجیٹل سکیورٹی بارے معروف ٹرینر آصف اقبال نے شرکا ءکو آگاہی دی ۔ تین روزہ ورکشاپ میں مختلف اضلاع سے بلاگز اور ہیومن رائٹس ڈیفنڈرز نے شرکت۔ تین روزہ ورکشاپ کے دوران کورونا ایس او پیز مکمل عملدرآمدکراتے ہوئے کی گئی ۔
” زندگی آپ کی ہے ، اس کی حفاظت بھی آپ نے کرنی ہے“کے موضوع پر یورپی یونین اور پی پی ایف کے زیر اہتمام تین روز ورکشاپ کا انعقاد
Jul 13, 2021 | 19:29