پی آئی اے کا سیاحت کے فروغ کے لیے ملتان سے سکردو براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور (سٹی رپورٹر)پی آئی اے کا سیاحت کے فروغ کے لیے ملتان سے سکردو براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا فیصلہ ،25جولائی سے سکرد کے لیے پہلی فلائٹ صبح 8بجے روانہ ہو گی۔ سکردو کا یک طرفہ کرایہ 11ہزار 800روپے رکھا گیا ہے۔ملتان سے سکردو فلائٹس کا سلسلہ شروع ہونے سے جنوبی پنجاب کے عوام کو بہترین سفری سہولت دستیاب ہو سکیں گی۔پسنجر سیلز مینجر ملتان غضنفر اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے ان فیملیز کے لیے فلائٹس شروع کی ہیں جو بائی روڈ سفر کو خطرناک سمجھتے ہوئے سکردو اور دیگر شمالی علاقہ جات کا سفر نہیں کرتی تھیں۔پی آئی اے کی ملتان سے سکردو فلائٹس شروع ہونے سے جنوبی پنجاب کے عوام اب سکردو جیسے خوبصورت سیاحتی مقام کی سیر کر سکیں گے۔کارپوریٹ سیکٹر کو بھی اس میں شامل کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح ان فلائٹس کے ذریعے سکرود جا سکیں۔ یہ فلائٹس ہفتہ واربنیاد پر شروع کی گئی ہیں۔ ہر ہفتے ملتان سے سکردو جبکہ سکردو سے ملتان فلائٹ روانہ ہوا کرے گی۔

پی آئی اے پسنجر سیلز مینجر ملتان غضنفر اختر کی فائل فوٹو

ای پیپر دی نیشن