نوواک نے ومبلڈن چیمپئن شپ جیت لی

Jul 13, 2022

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سربیا کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلوی حریف نک کرگیوس  کو ہرا کرمسلسل چوتھی بار ومبلڈن  اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا ۔ لندن میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہلے سیٹ میں عالمی نمبر تین نوواک جوکووچ کو آسٹریلوی حریف نک کرگیوس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے 4-6 سے کامیابی حاصل کی مگر پھر جوکووچ سنبھل گئے اور حریف کھلاڑی کو حاوی ہونے کا کوئی موقع فراہم نہ کیا، دفاعی چیمپئن نے اگلے تینوں سیٹ بالترتیب 3-6، 4-6 اور 6-7 سے جیت کر ساتویں بار ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ زیادہ گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے دوسرے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں، وہ اب تک 21 گرینڈ سلام ٹائٹل جیت چکے ہیں، سپین کے رافیل نڈال 22 ٹائٹلز کیساتھ سرفہرست ہیں جبکہ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر 20 ٹائٹلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ایشین بریڈ مین لندن کے ہیمر سمتھ ہسپتال منتقل ہوچکے ہیں اور وہ بدستور بستر پر ہی ہیں۔ ظہیر عباس کمزور ہوگئے ہیں لیکن وہ بیماری سے لڑ رہے ہیں۔ظہیر عباس کی اہلیہ اور صاحبزادی کی جانب سے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔ایشیا کپ اگست میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ صورتحال کے باعث سری لنکا کی ایشیا کپ کی میزبانی خطرے میں پڑ گئی ہے اور بنگلہ دیش نے ایشیا کپ کرانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ سری لنکا میں معاشی اور سیاسی بحران بدستور جاری ہے، سری لنکن بورڈ تاحال ایشیا کپ کرانے کیلئے کوشاں ہے اور موجودہ صورتحال کے باوجود آسٹریلین ٹیم سری لنکا کا کامیاب دورہ کرکے واپس جارہی ہے جبکہ پاکستان ٹیم وہاں ٹیسٹ سیریز کیلئے کولمبو میں موجود ہے۔ سری لنکا میں ایک بار پھر کشیدگی زور پکڑ گئی ہے اور ایشین کرکٹ کونسل نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر بنگلہ دیش کو ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے سٹینڈ بائی پر رکھا ہے۔

مزیدخبریں