لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ شاہد آفری نے لاہور قلندرز کی کپتانی کرنے سے اس لئے منع کیا میری بائولنگ متاثر نہ ہو۔ کم عمری میں کپتانی ملنے کے بعد لوگوں کیلئے یہ قبول کرنا کافی مشکل تھا۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ اس سے میری بائولنگ متاثر ہوگی۔کوشش تھی کہ میں اپنا زیادہ فوکس بائولنگ پر ہی رکھوں، لاہور قلندرز کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر اتنا بھروسہ کیا ۔شاہد آفریدی نے کپتانی اسی لیے منع کیا تھا کہ کہیں میری بائولنگ خراب نہ ہو کیونکہ چھوٹی عمر میں کپتانی کا دباؤ کافی زیادہ ہوتا ہے، ظاہر ہے انہوں نے کپتانی کی ہے اور انہیں اس بات کا علم ہے ۔بطور کپتان جب کسی بائولر کو مار پڑتی تھی تو میری کوشش ہوتی تھی کہ ماحول ہلکا پھلکا رہے، اسی لیے میں جاکر انہیں گلے لگاتا تھا، ان کی ہمت بندھاتا تھا، کہتا تھا کہ جو ہوگیا سو ہوگیا اب آگے دیکھنا ہے، اس لیے بائولر اور میں وہ وقت انجوائے کرتے تھے۔ الحمد اللہ اب ایسا کچھ نہیں ہے، ہم متحد ہوکے کھیلتے ہیں، پاکستان کیلئے کھیلنا ہے، اس وقت ٹیم میں سب کھلاڑی نوجوان ہیں، سب ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں اور کرکٹ انجوائے کرتے ہیں۔