رمیز راجہ برطانیہ روانہ،ایم سی سی‘ آئی سی سی اجلاس میں شرکت کرینگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے رمیز راجہ انگلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ ایم سی سی کرکٹ کمیٹی اور آئی سی سی کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ایم سی سی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 15 اور 16 جولائی کو لارڈز میں ہونا ہے، بھارتی بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی اور انگلینڈ ٹیم کے کوچ برینڈن میکلم بھی کمیٹی کے ممبر ہیں۔ رمیز راجہ کی اجلاس کی سائیڈلائنز پر سابق کرکٹرز سے بات چیت ہو گی۔ آئی سی سی بورڈ میٹنگز برمنگھم میں 23 سے 26 جولائی کو طے ہے۔ بھارتی لیگ کی ونڈو بڑھانے پر بات ہونے کی صورت میں پاکستان تحفظات کا اظہار کریگا جبکہ  رمیز راجہ چار ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ تین ملکی ٹورنامنٹس کے انعقاد کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی مختلف بورڈز سے گفتگو کریں گے۔رمیز راجہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے بورڈز سے دورہ پاکستان کے حوالے سے پیش رفت پر بھی بات کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن