ایک ڈیڑھ سال میں شادی  ہوسکتی ہے : امام الحق کا انکشاف

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے اوپنر  امام الحق نے  شادی کا پلان بتا دیا اور کہا کہ ممکن ہے اگلے ایک سے ڈیڑھ سال میں شادی ہو جائے، گھر والے بہت پیچھے پڑے ہیں کہ شادی کر لو ان کا خیال ہے شادی کا یہ بہترین وقت ہے۔ مجھے لگتا ہے میں کیریئر میں سیکھ کر رہا ہوں چاہتا ہوں پہلے کرکٹ پر پوری توجہ مرکوز رکھوں۔ بابر اور میں نے دیکھا کہ حال ہی میں جن کھلاڑیوں کی شادیاں ہوئی ہیں وہ فیملی کیساتھ ہی مصروف رہتے ساتھی کھلاڑیوں کی صورتحال دیکھ کر سوچا ہے کہ فی الحال ہم ایسے ہی ٹھیک ہیں۔ جانوروں کا شوق بہت ہے لیکن ڈر بہت لگتا ہے جانور لینے منڈی نہیں جاتا بس دور دور سے دیکھتا ہوں جیسے بلیاں مجھے پسند ہیں لیکن میں اسے گود میں نہیں لے سکتا مجھے بہت زیادہ ڈر لگتا ہے۔ اگر کوئی برانڈ لانچ کیا تو اس کا نام پرچی رکھوں گا، پاکستان میں لوگ مکی آرتھر سے جلتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...