بشارت راجہ نے18کروڑ رشوت کی پیشکش کی تھی، راجہ صغیر احمد کا دعویٰ

Jul 13, 2022

کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی،سیاسی رواداری کے لیئے ضروری ہو گیا ہے کہ عوام ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب بنا کر پی ٹی آئی کی نفرت تشدد اور دشمنیوں پر مبنی سیاست کو شکست فاش دیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شام کو سموٹ کی ڈھوک بابا فیض بخش میں چوہدری معین فولاد کے زیراہتمام ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری محمد ایوب،راجہ داؤد اکبر،چوہدری فیاض اختر،چوہدری توقیر اسلم، چوہدری تنویر اختر شیرازی،ماسٹر راجہ ساجد اور دیگر بھی موجود تھے۔امیدوارصوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے دعویٰ کیا کہ انہیں سابق صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ نے اٹھارہ کروڑ رشوت کی پیشکش کی مگر میں نے ملک اور علاقے کے مفاد میں یہ پیشکش ٹھکرا کر حمزہ شہباز کا ساتھ دیا ،راجہ بشارت حلفیہ وضاحت کریں کہ انہوں نے مجھے اٹھارہ کروڑ کی پیشکش کیوں کی تھی؟ ۔ تقریب سے پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،چوہدری اشتیاق حسین،صوبیدار محمد الیاس اور دیگر نے خطاب کیا ۔

مزیدخبریں