ٹیکسلا واہ کینٹ ، صاحب ثروت افراد نے بڑھ چڑھ کر سنت ابراہیمی ادا کی 

Jul 13, 2022

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سنت ابراہیمیؑ کی یادتازہ کرنے کیلیئے مسلمانوںنے پرجوش جذبہ کے تحت عیدالاضحی کی نمازکی ادائیگی کے بعدقربانی کے حلال جانوروںکی گردن پراللہ پاک کانام لے کرچھریاںچلائیں، تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کے علاقو  ں میں ہر د و سرے تیسرے گھرمیںلوگوںنے اپنی استطاعت کے مطابق خوب قر بانیا ں کیں ، ا و ر قربانیوںکے بعدمستحقین اورضرورتمند،بے سہا ر ا لوگو ں میں گو شت ان کے گھروںتک پہنچا کرقلبی راحت او ر سکو  ن حاصل کیا،مالداراورصاحب استطاعت لوگوں نے قربانیوںکے عمل میںبڑھ چڑھ کرحصہ لیا، معر و ف شخصیات جن میںچوہدری قمرزمان شامل ہیں،نے عیداورعیدکے دوسرے روزصحت منداورخوبصورت 12بیلوںکی قربانی کی، سید نذ ر حسین شاہ آف واہ کینٹ نے مکمل سیاہ رنگ کے بڑے بیل کی خریداری کرکے عیدکے پہلے روزہی قربانی کے عمل کومکمل کیا،حاجی خالدخان کشمیری آف واہ کینٹ نے دوخوبصورت بیل اللہ کی راہ میںقربان کیئے،سنت ابراہیمی ؑیادکوتازہ کیا،بھڈانہ کلاںگاوںمیںپیپلزپارٹی ضلع اسلام آبادکے مرکزی مجلس عاملہ کے ممبرچوہدری کامران غنی گجرنے درجنوںاونٹوںکی قربانی دی،اوران کے ڈیرے پربھڈانہ گاوںکے لوگوںکے علاوہ قرب وجوارسے بھی لوگوںنے بہت بڑی تعدادمیںشرکت کی،اوراونٹ کی قربانیوںکاگوشت تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ڈیرے پراونٹ کاگوشت پکاکربھی لوگوںکے سامنے دسترخوان پرسجایا،اورایک بھرپورعوامی لنگرکی یادکوتازہ کردکھایا،دریںاثناء صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کے تحت آر ڈبلیو ایم سی کاعملہ چیف سپروائزرعبدالستارعاجزکی زیرنگرانی جانوروںکی آلائشوںکوبروقت ٹھکانے لگانے کی خاطرپوری طرح چوکس اورمتحرک رہا۔

مزیدخبریں