فتح جنگ (نامہ نگار)ڈی سی اٹک محمد ذوالقرنین کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ میاں مراد حسین نیکوکارہ کی زیر نگرانی ایم سی افسران نے مختص کیئے گئے پوائنٹ پر سینٹری ورکرز کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی جو فوری طور پر آلائشیوں کو اُٹھا کر بذریعہ ٹریکٹر ٹرالی شہر سے باہر محفوظ جگہ پر ڈمپ کردیتے تھے عید کے تینوں دن ایم سی عملے نے سینٹری سپروائزرز تنویر احمد،صابر قیوم،ثاقب بنارس ،کامران علی اور حافظ عامر کی نگرانی میں شہر کو مکمل صاف رکھا اور پہلی بار فتح جنگ میں عید کے بعد کوئی آلائش یا کوڑا کرکٹ نظر نہ آئی صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر ممبر صوبائی اسمبلی سردار افتخار احمد خان،سابق وائس چیئرمین ملک بلال عباس،سابق کونسلرز ملک آصف بشیر،حاجی رفیع چھاچھی،ملک بشیر حیات،عابد عزیز خان ایڈووکیٹ ،قاضی شاہد محمود ،ملک محمد سفیر،حاجی اعظم،سماجی شخصیات ملک رفاقت اعوان،ملک صابر مسعود،سردار اعجاز خان ساحر،محمد زاہد عارفی،محمد علی (علی گرائمر)نے اے سی فتح جنگ ،سی او اور دیگر عملے کو خراج تحسین پیش کیا اور توقع کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے سے شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے اپنی کاوشیں اسی طرح جاری رکھیں گے ۔
فتح جنگ، عیدالاضحی پر صفائی کے احسن اقدامات، شہر بھر سے آلائشیں اُٹھا لی گئیں
Jul 13, 2022