ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء ایم این اے غلام سرورخان ،ایم این اے منصورخان اورایم پی اے عمارصدیق خان کی رہائش گاہ موضع پنڈنوشہری میںعیدکے دوسرے اورتیسرے روزعلاقہ بھرسے آنے والے عوامی آمدورفت کاسلسلہ جاری رہا،اورغلام سرورخان سے عوام کی بہت بڑی تعدادملاقات کرکے انہیںعیدکی مبارکبادپیش کرتی رہی،تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کے علاوہ تحصیل راولپنڈی،چکری چونترہ ،چک بیلی اورروات کے علاقوںسے بھی لوگوںکی بڑی تعدادغلام سرورخان سے ملاقات کیلیئے پنڈنوشہری گاوںجمع رہی،ٹیکسلاشہرسے علاقہ کی معروف شخصیت گجرقوم قبیلہ کے سربراہ حاجی علی محمدگجر،کی زیرقیادت راجہ رب نواز،راجہ محمدرمیض،ملک نزاکت،ملک عمرفاروق،نے غلام سرورخان سے خصوصی ملاقات کی،غلام سرورخان نے چیف آف گوجرحاجی ملک علی محمدسے ٹیکسلاشہرکی سیاسی اورعوامی صورتحال سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا،اورانہیںکہاکہ ٹیکسلاشہرکی سیاسی صورتحال کوبہترسے بہتربنانے کیلیئے حاجی ملک علی محمد،جوکہ علاقہ کی سرکردہ شخصیت ہیں،مختلف اقوام اوربرادریوںسے رابطوںاورتعلق کومضبوط کرنے کی خاطرپی ٹی آئی کے کارکنان اورسرکردہ رہنماؤںکی سرپرستی کریں۔