پیپلزپارٹی،جے یو آئی سمیت تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں،ملک ابرار احمد

کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ سترہ جولائی کے ضمنی انتخابات میں پنجاب بھر میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے پیپلزپارٹی،جے یو آئی سمیت دیگر اتحادی ہمارے ساتھ ہیں مریم نواز کا 14 جولائی کو کلرسیداں میں تاریخی استقبال کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کلرسیداں میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میزبان سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد تھے۔ملک ابرار احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحادیوں نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر حکومت سنبھالی اور ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہم ملک کو درپیش چیلنجوں سے باہر نکال لے جائیں گے تقریب سے مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم،محمد ظریف راجا ،سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،شاید گجر،حاجی طارق تاج،راجہ عبدالوحید اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

ای پیپر دی نیشن