کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)الیکشن کمیشن ضلع راولپنڈی کی کلرسیداں کے عوام سے ایک بار پھر دشمنی!شہر کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر مقامی لوگوں کو ووٹ پول کرنے کے حق سے محروم کردیا گیا ہر وارڈ اور گاؤں کے لوگ اپنی قریبی پولنگ اسٹیشن کی بجائے بارہ سے اٹھارہ کلومیٹر تک دور جا کر ووٹ پول کر سکیں گے۔تفصیلات کچھ یوں ہے کہ کلرسیداں سے تیرہ کلومیٹر دور گاؤں درکالی حاجی میاں بگا شیر کا پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں شہر قائم کیا گیا ہے میرا سنگال کے ووٹر نو کلومیٹر موہڑہ بنی والا،درکالی شیر شاہی ون کے ووٹر موہڑہ بنی والا اور درکالی شیر شاہی 2 کے ووٹر کمبیلی صادق،کلرسیداں شہر کے ووٹر شہر کے باہر کلر بدھال اور موہڑہ پھڈیال جا کر ووٹ ووٹ پول کریں گے۔ وارڈ کلرسیداں شہر ٹو کے ووٹر کو بوائز ہائی سکول منگلورہ،کلر سیداں سٹی تھری کے ووٹر کلر بدھال ووٹ پول کرسکیں گے،گاؤں کمبیلی صادق میں پولنگ اسٹیشن کی موجودگی کے باوجود کمبیلی صادق کے لوگ مقامی پولنگ اسٹیشن کی بجائے چھ سات کلومیٹر دور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلرسیداں شہر میں حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ وارڈ موہڑہ مرید کے ووٹر کلر بدھال اور کلرسیداں شہر ووٹ پول کرسکیں گے سروہا چوہدریاں پنڈ اور پرانا سروہا کے سینکٹروں ووٹر بارہ کلو میٹر دور پھلینہ اور ڈریال میں جا کر حق رائے دہی استعمال کریں گے اور پھلینہ ڈریال کے لوگ مقامی پولنگ اسٹیشن کی بجائے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سروھا جا کر ووٹ پول کریں گے منگال کے ووٹر کلرسیداں ووٹ پول کرنے آئیں گے دوبیرن اور بھلاکھر روڈ تک پھیلی وارڈ جوچھہ ممدوٹ کے ووٹر گورنمنٹ سکول منگال میں ووٹ پول کر سکیں گے طوطا کے لوگ تیرہ کلومیٹر جوچھہ ممدوٹ ووٹ پول کریں گے۔کلرسیداں شہر کے ووٹر مقامی سطح پر سات پولنگ اسٹیشن موجود ہونے کے باوجود بیرون شہر بیول روڈ پر واقع سکول منگلورہ میں ووٹ پول کریں گے۔ کلرسیداں کی تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کی اس پولنگ اسکیم کو مسترد کرتے ہوئے چیف الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے الیکشن کمیشن ضلع راولپنڈی کی اس غفلت لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
کلر سیداں شہر کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر مقامی لوگ ووٹ پول نہیں کرسکیں گے
Jul 13, 2022