راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی عمارت کی دیوارساتھ نصب الیکٹرک سوئچ باکس میں شارٹ سرکٹ کے باعث شعلے نکلنے لگے، جسے دیکھتے ہی ہسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے لوحقین پریشان ہوگئے جبکہ ہسپتال عملہ کی دوڑیں لگ گئیں، اطالع ملتے ہیں ریسکیو1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا،الیکٹرکٹ سوئچ باکسسے نکلنے والے شعلوں پر قابو پا یا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈی ایچ کیو حکام بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے آگ کے متعلق معلومات حاصل کیں اور رپورٹ تیار کرلی۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں الیکٹرک سوئچ باکس میں شارٹ سرکٹ کے باعث شعلے نکلنے لگے
Jul 13, 2022