شمور (نامہ نگار )کشمور کے علاقے عید گاہ محلہ میں قربانی کا گوشت باٹنے کی معمولی بات پر چچازاد بھائی آپس میں لڑ پڑے ا یک دوسرے پر اینٹوں و ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا 4 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق کشمور کے علاقے عید گاہ محلہ میں گوشت باٹنے کی معمولی بات پر لاٹھیاں چل گئیں، گوشت باٹنے کی معمولی بات پر چچازاد بھائی لڑ پڑے، دونوں گروپوں کا ایکدوسرے پر اینٹوں و ڈنڈوں پر آزادانہ استعمال کیا گیا ،اینٹیں و ڈنڈے لگنے کے باعث سیف اللہ خالطی،پی سی شریف خالطی، حمید خالطی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو کشمور کے سول ہسپتال منتقل کروایا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ گوشت باٹنے کی معمولی بات پر خالطی برادری کے چچا زاد بھائیوں میں جھگڑا ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان کا آپس میں رشتے کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا۔