کراچی ( نیوز ڈیسک) عوامی خدمت کرنے والے ہی ووٹ کے اصل حقدار ہیں، شب وروزمحنت اور کوششوں کے نتیجے میںعلاقے بارشوں کے شدید نقصانات سے بچ گئے، عوام کی اسی طرح خدمت کرتے رہیں گے،،اختیارات کا رونارونے والے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیںیوسی 8سرجانی کے عوام میں شعوراجاگرہوچکاہے اب ووٹ بااختیارقیادت کوہی دیں گے۔یہ باتیں یوسی8سرجانی ٹائون سے پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزدامیدوار قادربخش بروہی نے چاروں وارڈز کے امیدواران برائے جنرل کونسلرز کے ہمراہ علاقے میں امدادی کاموں کی نگرانی کے موقع پر مکینوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے بتایاکہ یوسی 8کے تمام علاقوں سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھالی گئی ہیں جبکہ جن علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہواتھااس کی بروقت نکاسی کاکام ہوچکاہے۔اانہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار منتخب ہونے کے بعد اختیارات اور فنڈز کا رونانہیں روئیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس حلقے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزدکردہ امیدوارعلاقے کی جانی مانی شخصیات ہیںاور عوام کے درمیان رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام کے دکھ سکھ سے واقف ہیں،پی پی پی امیدوار منتخب ہوکر عوام کی مزید خدمت کریں گے۔انہوں نے کاموں کی تفصیل پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایاکہ مختلف سیکٹرزمیں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب،پانی کی لائنیں، نادراوین کے ذریعے شناختی کارڈکی سہولیات،علاقوںمیں روشنی کے انتظامات، کچرااٹھانے اور ٹھکانے کے لئے خصوصی توجہ، نوجوانوں کو اسپورٹس کی سرگرمیوں کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔ عوامی خدمت ہی پیپلزپارٹی کا منشور ہے، پیپلزپارٹی کے جیالے گھر گھر جاکر پیپلزپارٹی کا منشور عوام تک پہنچائیں۔عوام جانتی ہے کہ سرجانی ٹائون کے دیرینہ مسائل بھی پیپلزپارٹی نے حل کئے ہیں اور آئندہ بھی پیپلزپارٹی ہی حل کرے گی، باقی پارٹیاںصرف باتیں کرتی اور جھنڈے لگاتی ہیںجبکہ اپنی خدمات کی وجہ سے پیپلزپارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی پورے کراچی سے کامیاب ہوگی اور کراچی کا مئیر پیپلزپارٹی کا جیالا ہوگا۔
عوامی خدمت کرنے والے ہی ووٹ کے اصل حقدار ،قادربخش بروہی
Jul 13, 2022