کراچی (نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مرتضی وہاب خود توبیمارہوگئے انہوں نے 3کروڑشہریوں کو بھی وبائی امراض لگانے کا پورا انتظام کردیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حافظ نعیم نے کہا کہ ایم کیوایم کا پورا زور ہے کہ صوبے میں ان کا گورنر لگ جائے، یہ چاہتے ہیں بس وزارتیں انہیں مل جائیں، ایم کیوایم کی نالائقیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمارے پاس مینڈیٹ نہیں لیکن ہم نے دھرنا دے کر پیپلزپارٹی سے مطالبات منوالئے، جن جماعتوں کے پاس مینڈیٹ ہے وہ عوامی مسائل کیلئے آواز کیوں نہیں اٹھاتے۔ رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کا معاملہ وفاق کے دائرہ کار میں آتا ہے، اسدعمر، رزاق داد اور ندیم بابر نے ججز کے چیمبر میں جاکر کے الیکٹرک کی حمایت کی،بغیر معاہدے کے الیکٹرک کو سوئی گیس سے گیس فراہم کی گئی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر سے مسئلہ حل نہیں ہوسکتا، ہمیں سیاسی بنیادوں پر ایڈمنسٹریٹر کا تقرر قبول نہیں، کراچی اس وقت گندگی کا ڈھیر بنا ہوا ہے، نالے بھرے پڑے ہیں، پیپلزپارٹی فوری طور پر کراچی میں ایمرجنسی نافذکرے، شہر کو آفت زدہ قرار دیکر متعلقہ اداروں کو آن بورڈ لیا جائے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سنا ہے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو کورونا ہوگیا ہے،اللہ تعالی مرتضی وہاب کو صحت عطاکرے، آئیسولیٹ رہتے ہوئے بھی تمام کام کیے جاسکتے ہیں، مرتضی وہاب خود توبیمارہوگئے انہوں نے 3کروڑشہریوں کو بھی وبائی امراض لگانے کا پوراانتظام کردیا ہے۔