کراچی ( نیوز ڈیسک ) سابق نائب صدر حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز ایڈوکیٹ سیدمحمودجعفری نے تمام مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بقرعید تمام مسلمانوں کو وحدت اور اخوت کا درس دیتی ہے،عیدالاضحی پرہر سال کی اس سال بھی مسلمانوں نے اللہ تعالیٰ کی رضاکے لئے جانوروں کی قربانی پیش کرکے اسلام کا اہم فریضہ انجام دیاہے۔سنت ابراہیمی کی ادائیگی اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہت محبوب ہے۔یہ باتیں انہوں نے شہری حقوق کمیٹی کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری شکیل احمدملک سے ملاقات کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پرٹی وی پروڈیوسر طیب ججوی ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔شکیل احمد ملک نے کہاکہ عیدالاضحی کی خوشیوں میں ہمیں اپنی جانوں پر کھیل کر ملک کی حفاظت کرنے والے افواج پاکستان کو بھی یادرکھناچاہئے اور ان کی حفاظت اور صحت وتندرستی کے لئے دعاکرنی چاہئے۔انہوں نے تمام مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی اوروطن عزیز کی سلامتی استحکام اور تعمیروترقی کے لئے کام کرنے والے ہر فرد کو خراج تحسین پیش کیا۔
بقرعید مسلمانوں کو وحدت اور اخوت کا درس دیتی ہے، محمودجعفری ایڈوکیٹ
Jul 13, 2022