سنت ابراہیمی ایثار برداشت اور غریبوں کوحقوق دینے کا درس دیتی ہے : ثروت اعجاز قادری 

کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سنت ابراہیمی امن وسلامتی ،ایثار اور برداشت اور غریبوں کو حقوق دینے کا   درس دیتی ہے ،سنی تحریک کا قیام اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصولاور دین کی سربلندی کیلئے عمل میں لایا گیا ،ہم معاشرے سے ناانصافی ،غربت جہالت اور بے راہ روی کا خاتمہ چاہتے ہیں،ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا چاہتے ہیں کہ جہاں پر ہر فرد کو روزگار،تعلیم اور علاج ومعالجہ کی سہولیات میسر ہوں، مصطفوی معاشرے کے قیام کی جدوجہد میںپاکستان سنی تحریک کی قربانیوں کی ایک طویل فہرست ہے ، ہمارے قائدین اور کارکنان اس جدوجہد میں شہید کئے گئے ،ہم چاہتے ہیں کہ معاشرے میں ہر فرد کو جینے کا حق دیا جائے ، حجۃالوداع کے موقع پر حضور اکرم نور مجسم ﷺنے فرمایا مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں کسی گورے کو کالے اور کالے کو گورے پر عربی کو عجمی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں ہے ، اللہ عزوجل کے نزدیک بڑا وہ ہے جو متقی اور پرہیزگار ہے،اس فلسفے پر پاکستان سنی تحریک گامزن ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہائوس پر گائے کی قربانی کرکے سنت ابراہیمی ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد آفتاب قادری ،محمد طیب قادری ،کراچی ڈویژن کے امیر سمیت دیگر موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عید قربان کے موقع پر کراچی میں بارش حکومتی دعوئوں اور کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے ،شہر کی حالت موہنجو دوڑو کر منظر پیش کررہی ہے جگہ جگہ پانی جمع ہے ،گٹراُبل رہے ہیں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ،صوبائی حکومت اور کراچی کی میٹروپولیٹن انتظامیہ کی بارشوں میں کارکردگی سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے کراچی میں میٹرو پولیٹن انتظامیہ جانوروں کی الائشیں اٹھانے میں ناکام رہی ہے جگہ جگہ الائشوں سے تعفن پھیل رہا ہے بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے سندھ حکومت فوری نوٹس لے،عید قربان ہمیں اتحاد ویکجہتی اورباطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانیکا درس دیتی ہے ،حکومت واپوزیشن کو عید قربان کے موقع پر اپنی انا ،ضد ،حسد کو ختم کرکے اسلام اور پاکستان کے مفاد میں یکسوئی کے ساتھ فیصلے کریں ۔

ای پیپر دی نیشن