لاہور(خبرنگار)سری پائے بھوننے والوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے شہر میں 92غیر قانونی پوانٹس ختم کر دئیے گئے۔سری پائے بھوننے پر پابندی کی خلاف ورزی پر 42مقدمات درج کروا کے 5افراد کو گرفتار کرایا گیا۔ سری پائے بھوننے پر پابندی کی خلاف ورزی پر ایل پی جی سلنڈر، منوں سری پائے، سامان اور بھٹیاں ضبط کر لی گئیں۔ کمشنر لاہور کی ہدایت پر آپریشن تمام زونز میں کیا گیا اور مقدمات کا اندراج کرا دیا گیا۔ آپریشن میں بھٹیوں کو توڑ دیا گیایا ضبط کر لیا گیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ صفائی کیلئے لاہور میں سری پائے بھوننے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی ہے۔