شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)عیدالاضحی کے ایام میںشیخوپورہ کے تمام چھوٹے بڑے تفریحی پارکس میں مردوخواتین کا رش دیدنی رہا اورانہوںنے گھروں سے قربانی کے گوشت کو تیار کرکے تاریخی سیرگاہ ہرن مینار، کمپنی باغ ، عائشہ گلزار پارک، شاہین ولازاوورسیز بلاک سمیت دیگر مقامات پر جاکر اپنی فیملیوں کیساتھ لطف اندوز ہوتے رہے جبکہ ہرن مینار،عائشہ گلزار پارک سمیت دیگر پارکس میں ٹھیکیداروں نے اوور چارجنگ کرکے شہریوں کو لوٹتے رہے ان ٹھیکیداروںکے ملازمین اوورچارجنگ کیساتھ ساتھ فیملوں سے بدتمیزی بھی کرتے رہے متعدد مقامات پر منچلے نوجوان ون ویلنگ کیساتھ ساتھ خواتین سے بھی بدتمیزی اور چھیڑ خوانی کرتے رہے جس پر پولیس نے متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ ،اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرتی رہی جن کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی حکومت کی طرف سے کوئی اقدامات نہ اٹھائے گئے تھے۔