نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت)موجودہ حالات جب طاغوتی طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہیں امن بھائی چارے کی ضرورت ہے تحریک لبیک 17جولائی کو کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی ہم نے اس ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کا بیٹرا اٹھایا ہے عظیم ملک جمہوریت کی درست سمت پر گامزن ہوگا ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک پاکستان کے رہنما محمدارسلان نے محمدمرتضی کے ہمراہ سٹی پریس کلب میں گفتگو کرتے کیا ان کا کہنا تھا عالم اسلام کوطاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔