حکمران عوام سے مخلص ہوتے تو معاشی استحصال نہ کرتے: شیراز الطاف 

Jul 13, 2022

لاہور ( نیوز رپورٹر )چیئرمین عوامی فلاحی پارٹی پاکستان شیراز الطاف نے کہا کہ اگر حکمران عوام سے مخلص ہوتے تو مہنگائی اور بیروزگاری کا جن بوتل میں بند کرنے کی بجائے وہ عوام کا معاشی استحصال نہ کرتے۔ بجلی کی پراڈکشن سے لیکر ٹرانسپورٹ کے کرایوں تک ہر چیز کا براہ راست یا بالواسطہ تعلق پٹرول کی قیمتوں سے ہے۔اس میں تھوڑے سے اضافہ سے بھی مہنگائی کا ایک طوفان آجاتا ہے جس کا مزید مقابلہ کرنا اب عام پاکستانی کے لیے ممکن نہیں رہا۔

مزیدخبریں